اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا

200 صفحات پر مشتمل چالان انسداد منشیات عدالت میں جمع کرایا گیا ،رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزمان 29جولائی طلب

منگل 23 جولائی 2019 17:27

اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) اینٹی نار کوٹکس فورس نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔اے این ایف کی جانب سے 200 صفحات پر مشتمل چالان انسداد منشیات عدالت میں جمع کرایا گیا ہے جس میں رانا ثنا اللہ سمیت پانچ ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے ڈیوٹی جج نے چالان داخل ہونے پر رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں کو 29 جولائی کو طلب کر لیاہے ۔

آئندہ سماعت سے منشیات برآمدگی کیس کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔اے این ایف کی جانب سے راناثنا اللہ کیخلاف سی این ایس اے 1997 کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ رانا ثنا اللہ کو اے این ایف نے یکم جولائی کو موٹر وے پر ناکہ لگا کر گرفتار کیا تھا اور مقدمے کے مطابق ان سے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔