سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرو ں،نرسوں کی کمی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 23 جولائی 2019 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرو ں اور نرسوں کی کمی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 451اور نرسوں کی 1321اسامیاں خالی ہیں۔عملے کی کمی کے باعث انتظامیہ اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مطالبہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے اورمفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائی جائے۔