اسرائیل کا افغنستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ

اسرائیل کی بین الاقوامی فرم کے سربراہ نے افغان خاتونِ اول سے ملاقات کے بعد سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا، افغان خاتونِ اول پہلی بار منظرِ عام پر آئی ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 17:21

اسرائیل کا افغنستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23جولائی2019ء) اسرائیل نے پاکستان کے ہمسائیہ ملک افغنستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسرائیل کی ایک بین الاقوامی مشاورتی فرم کے سربراہ یوآف مرد خائی نے اس مقصد کے لیے جولائی میں افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ اسرائیل کے 5 رکنی وفد نے کابل میں قیام کیا تھا اور اسے 2 انتہائی قابل اعتماد کاروباری شخصیات کی معاونت حاصل تھی۔

افغانستان کے میں اس وقت اشرف غنی صدر ہیں ہیں اور وہ لمبے عرصے سے صدر کے عہدے پر فائز ہیں لیکن آج تک کبھی عالمی یا مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کی اہلیہ کی نہ تصویر آئی تھی اور نہ کبھی کسی خبر کے حوالے سے ان کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ لیکن اب یو آف مردخائی نے افغانستان کی خاتون اول رولا غنی سے ملاقات کے بعد سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یو آف مردخائی کی ملاقات افغانستان کی خاتون اول رولا غنی سے ایک کمپنی کی دعوت پر ہوئی۔ اس سلسلے میں افغان ذمہ داران کے ساتھ تجارتی بات چیت اور اجلاسوں کے حوالے سے تمام تر رابطہ کاری اسی کمپنی نے انجام دی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق تین دن تک جاری رہنے والے اس دورے میں یوآف مرد خائی اور ان کے اسرائیلی تجارتی شراکت داروں نے افغانسان کی خاتون اوّل رولا غنی سے ملاقات کی اور افغان ذمہ داران کے ساتھ کئی اجلاسوں کے دوران اس بات پر اتفاق رائے سامنے آیا کہ اسرائیلی کمپنیوں کی کابل، فراہ، ہلمند اور نیم روز میں مالی سرمایہ کاری ہو گی۔