Live Updates

وزیر مملکت زرتاج گل کا چودہ اگست کو پورے اسلام آباد میں پاسٹک بیگ پر پابندی کا باضابطہ اعلان

چودہ اگست تک جو جو متبادل استعمال کر نا وہ کر لیں ، پہلی بار غلطی دہرانے پر ایک لاکھ اور دوسری بار دو لاکھ اور تیسر بار غلطی پر پانچ لاکھ ر وپے جرمانہ ہوگا ،14 اگست کے بعد استعمال پر چھاپے بھی مارے جائیں گے،جب چڑیا گھر کی ذمہ داری موسیماتی تبدیلی کو سوپنی گئی تو ڈائریکٹر تالے لگا کر چلے گئے، میڈیا کو بریفنگ

منگل 23 جولائی 2019 17:45

وزیر مملکت زرتاج گل کا چودہ اگست کو پورے اسلام آباد میں پاسٹک بیگ پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے چودہ اگست کو پورے اسلام آباد میں پاسٹک بیگ پر پابندی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چودہ اگست تک جو جو متبادل استعمال کر نا وہ کر لیں ، پہلی بار غلطی دہرانے پر ایک لاکھ اور دوسری بار دو لاکھ اور تیسر بار غلطی پر پانچ لاکھ ر وپے جرمانہ ہوگا ،14 اگست کے بعد استعمال پر چھاپے بھی مارے جائیں گے،جب چڑیا گھر کی ذمہ داری موسیماتی تبدیلی کو سوپنی گئی تو ڈائریکٹر تالے لگا کر چلے گئے۔

منگل کووزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ساری دنیا کی نظریں اس وقت ہمارے وزیراعظم پر ہیں،چودہ اگست کو موسمیاتی تبدیلی کی وزارت ایک انتہائی اہم قدم اٹھانے جا رہی ہے،ہم چودہ اگست کو تمام اسلام آباد سے پلاسٹک بیگ کو بین کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 20 لاکھ افراد اسلام آباد میں شاپنگ بیگ استعمال کرتے ہیں،چودہ اگست تک جو جو متبادل استعمال کرنا ہے وہ کر لیں۔

انہوںنے کہاکہ پہلی بار غلطی دہرانے پر ایک لاکھ تک جرمانہ ہوگا،دوسری بار دو لاکھ اور تیسری بار پانچ لاکھ جرمانہ ہوگاکیونکہ اسلام آباد میں یہ مینیوفیکجر نہیں ہوتے،ہم سنگل پلاسٹک بیگ کو بھی بند کر رہے ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کمشنر صاحب کے ساتھ ان بورڈ ہیں اور 14 اگست کے بعد استعمال پر چھاپے بھی مارے جائیں گے،14 اگست کے بعد جو شاپنگ بیگ استعمال کرے گا اس کو جرمانہ کیا جائے گا۔

انہوںنے بتایاکہ ہائی کورٹ نے چڑیا گھر کا معاملہ وزرات موسمیاتی تبدیلی کو سونپ دیا، جب میٹنگ کی گی تو چڑیا گھرکے ڈائریکٹر نہیں آئے ،جب چڑیا گھر کی ذمہ داری موسیماتی تبدیلی کو سوپنی گئی تو ڈائریکٹر تالے لگا کر چلے گے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد چڑیاگھر خسارے میں جا رہا ہے، جانوروں کا کھانا کہاں جا رہا ،جانوروں کو کوئی نقصان ہوا تو اسکی ذمہ داری موسمیاتی تبدیلی کی نہیں ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ جو کمپنیاں کاسمیٹک میں مرکری کا استعمال کرتی ہیں وہ نقصان دہ ہے، جو کمپنیاں رجسٹرڈ نہیں ہو گی اور ایسی مرکری کا استعمال کرنے والی کریم کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ میں کاسمیٹکس کمپنیز کو کہہ رہی ہوں کہ عوام کی سکن کے ساتھ کھیلنا بند کریں۔انہوںنے کہاکہ ہماری منسٹری نے لیبارٹریز سے باقاعدہ طور پر ٹیسٹ کروائے ہیں،عوام رنگ گورا کرنے کیلئے مختلف کریم تو استعمال کرتے ہیں لیکن وہ مرکری کی وجہ سے اپنی جلد کو ہونے والے نقصان کو بھول گئے ہیں،میں اس سے متعلق تمام تفصیلات بھی ساتھ لائی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ مون سون شجرکاری مہم جاری ہے،وزیر اعظم عمران خان کے واپس آنے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی، سکھر اور فیصل آباد موٹروے پر شجرکاری کرنے جارہے ہیں،ہر شہری اپنے حصے کا درخت لگائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے شجرکاری نہ کی اور پانی نہ بچائے تو ملک کے لئے بہت نقصان ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے 14 ملین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ کوشش کریں کے کپڑے سے بنے تھیلے استعمال کریں جو بار بار استعمال ہوسکیں۔زرتاج گل نے کہاکہ پارلیمنٹ میں علی محمد پارلیمانی امور کے وزیر ہیں،جب کوئی وزیر موجود نہ ہوتو انکی ذمہ داری ہوتی ہے،مجھے یہ یاد نہیں پڑتا کہ میں نے کبھی جواب نہ دیا ہو۔انہوںنے کہاکہ کاکس یا کمیٹی میں جب بھے بلایا جاتا میں ضرور جاتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ موٹر وے پر شجرکاری جے حوالے سے مراد سعید سے بات ہوئی ہے ،پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنایا جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات