پی آئی اے کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر قائم کیے جانے والے ہینگر کا ٹیسٹ کامیاب

طیاروں کی مرمت اسلام آباد میں ہی کی جاسکے گی، غیرملکی ائیرلائنز کے طیاروں کی بھی مرمت ہو گی، قومی خزانے کو منافع ہو گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 17:35

پی آئی اے کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر قائم کیے جانے والے ہینگر کا ٹیسٹ ..
اسلام اباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23جولائی2019ء ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر قائم کیے جانے والے ہینگر کا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ ہینگر کی تعمیر کے بعد اب طیاروں کی مرمت اسلام آباد میں ہی کی جاسکے گی۔ اب طیاروں کو مرمت کے لیے کراچی بھیجنا نہیں پڑے گا جس سے پی آئی اے کو لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔ دنیا کے جدید ایئرپورٹس پر ایسے ہینگر موجود ہتے ہیں جہاں جہازوں کی مینٹنس اور مرمت کی جاتی ہے۔

 
پی آئی اے ہینگر
پی آئی اے ہینگر
 اس سے پہلے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہینگر بنایا گیا جہاں ملک کے تمام ائیرپورٹس سے آنے والے جہازوں کی مرمت کی جاتی ہے۔ پی آئی اے نے اب خود ہوائی جہازوں کو مرمت کر کے پرواز کے قابل بنانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ائیرپورٹ پر  آزمائش کے دوران ہینگر میں پی آئی اے کا جہاز موجود
اسلام آباد ائیرپورٹ پر آزمائش کے دوران ہینگر میں پی آئی اے کا جہاز موجود
 
 رواں سال پی آئی اے نے 2 گراؤنڈڈ جہازوں کی مرمت کر کے انہیں آپریشن کے قابل بنایا ہے۔

اب اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ پر بھی ایسا ہینگر بنا دیا گیا اور اس کی آزمائش بھی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔ پی آئی اے ذرائع کی جانب سے ہینگر کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی اے کا بڑا جہاز ہینگر میں موجود ہے۔ اس سے پہلے جہاز کراچی جاتے تھے جس پر لاکھوں روپے خرچ آتے تھے اور وقت اور ایندھن کا ضیاع بھی ہوتا تھا۔

اب اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی جہازوں کی مرمت کی جاسکے گی اور کسی بھی طرح کی خرابی کو دور کیا جاسکے گا۔ پہلی بار 2017میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے ائر بسA320 لینڈنگ گیئر کی اووہالنگ کامیابی سے مکمل کی تھی، جس سے پی آئی اے کو تقریباً 5 لاکھ ڈالر کی بچت ہوئی۔ اب اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہینگر بنائا گیا ہے اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے ہینگر میں بوئنگ777اور ای320 کی مرمت کی جاسکے گی ،اسلام آباد کے ساتھ لاہور سٹیشن کے طیاروں کا انجینئرنگ ورکس بھی اسی ہینگر میں کیا جائیگا،غیر ملکی ایئرلائینز کے طیاروں کو شعبہ انجینئرنگ کی سہولیات بھی میسر آسکیں گی، ذرائع کے مطابق غیر ایئرلائین کے طیاروں کو انجینئرنگ کی سروس فراہمی سے بھاری ریونیو بھی حاصل ہوگا۔