اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئن کا چالان انسداد منشیات عدالت میں پیش کردیا

منگل 23 جولائی 2019 18:13

اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئن کا چالان انسداد منشیات ..
لاہور۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) اے این ایف نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئن کا چالان لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کردیا،انسداد منشیات عدالت کے جج مسعود ارشد کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کے باعث چالان ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا،اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کیخلاف نارکوٹکس ایکٹ کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت مقدمہ درج کیاجس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے پندرہ کلو منشیات برآمدکی گئی،لاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے رانا ثناء اللہ سمیت شریک ملزموں کو 29جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا رکھا ہے۔