بنگلہ دیش کا سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو ٹور ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، متھن 91 رنز بنا کر نمایاں، شناکا اور جے سوریا کی نصف سنچریاں رائیگاں

منگل 23 جولائی 2019 18:29

بنگلہ دیش کا سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو ٹور ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) بنگلہ دیش نے سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو ٹور ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر دورے کا فاتحانہ انداز سے آغاز کیا ہے، مہمان ٹیم نے 283 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، محمد متھن نے 91 اور مشفق الرحیم نے 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی، ڈاسن شناکا اور شیہان جے سوریا کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے ٹور ون ڈے میچ میں سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، کپتان نیروشن ڈکویلا بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، ڈاسن شناکا اور شیہان جے سوریا نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کے ٹوٹل کو فائٹنگ بنایا، شناکا 86 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ جے سوریا 56 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، روبیل حسین اور سومیا سرکار نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، محمد متھن 91 اور مشفق الرحیم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، صابر رحمان نے 31 اور مصدق حسین نے 15 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی، لاہیرو کمارا نے 2 وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :