گیسکوئٹ، شارڈے، کلیزن، لینرڈ سٹرف اور نیکولوز ہیمبرگ یورپین اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 23 جولائی 2019 18:31

گیسکوئٹ، شارڈے، کلیزن، لینرڈ سٹرف اور نیکولوز ہیمبرگ یورپین اوپن مینز ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) رچرڈ گیسکوئٹ، جریمی شارڈے، مارٹن کلیزن، جان لینرڈ سٹرف اور نیکولوز فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ہیمبرگ یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں فرانسیسی کھلاڑی گیسکوئٹ نے بھارتی حریف سومت ناگل کو 6-2 اور 7-6 سے شکست فاش سے دوچار کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانس کے جریمی شارڈے بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی بینوئٹ پیئر کو زیر کیا، مارٹن کلیزن نے ڈینل آلٹ میئر کو شکست دی، جرمن کھلاڑی روڈلف نے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

میزبان ملک کے کھلاڑی جان لینرڈ سٹرف تھیاگو مونٹیرو کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز پایا۔

متعلقہ عنوان :