Live Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر تحریک انصاف کے اعلی سطح کے وفد کی آمد

11 سندھ کے شہر ی علا قے آفت زدہ ہو چکے ہیں جنہیں فوری ریلیف کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی جتنے نشیب وفر از آئے اس میں ایم کیو ایم پاکستان ہما رے ساتھ کھڑی رہی ہے،جہا نگیر تر ین کی میڈیا سے بات چیت

منگل 23 جولائی 2019 18:56

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر تحریک انصاف کے اعلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ شہر ی سندھ کے عوام جو گزشتہ 11بر س میں وسائل کے اعتبا ر سے لٹ چکے ہیں انہیں وفا قی حکو مت کی جانب سے چھو ٹ دی جا ئے ہم نے ایک سال میں تحریک انصاف کی حکو مت کے ساتھ تعاون کی تمام راہیں طے کی ہیں ہم 11سال معاشی دہشت گر دی کا شکا ر رہے ہیں سندھ کے شہر ی علا قے آفت زدہ ہو چکے ہیں جنہیں فوری ریلیف کی ضرورت ہے انہو ں نے یہ با ت پاکستان تحریک انصاف کے اعلی سطحی وفدد جس کی قیا دت جہا نگیر تر ین کر رہے تھے۔

ملا قات میں ڈپٹی کنو ینر نسرین جلیل،ڈپٹی کنو ینر ومئیر کر اچی وسیم اختر،رکن رابطہ کمیٹی وڈپٹی میئر کر اچی ارشد حسن،رکن رابطہ کمیٹی وممبر قومی اسمبلی سید امین الحق اور رکن رابطہ کمیٹی وممبر صوبا ئی اسمبلی محمد حسین ویگر مو جو دتھے۔

(جاری ہے)

جبکہ تحریک انصاف کے وفد میں سندھ اسمبلی کے اپو زیشن لیڈ ر شمیم نقوی،خرم شیر زمان ویگر موجو د تھے۔

وفد سے ملا قات کے بعد میڈیا نما ئند گان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے وفدکو عارضی مر کز بہا در آبا دپر خو ش آمدید کہتے ہیں اور کنو ینر ایم کیو ایم پاکستان نے جہا نگیر تر ین کو وزیر اعظم عمر ان خان کے کا میاب دورہ امریکہ پر مبا رکبا د پیش کر تے ہیں اور یہ کا میابی کا میاب خارجہ پالیسی ہم نے آج مشرکہ طو ر پر سیرحاصل گفتگو کی جس میں ایک سال قبل ہو نے والے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہو نے والے تحریری معاہد ے پر عمل درآمد کے حو الے سے اپنی تجاویزاور مشکلا ت سے آگا ہ کیا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ کر اچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے جہا ں نہ پا نی ہے نہ دیگر سہو لیا ت عوام میئر کر اچی سے یہ توقعات رکھتے ہیں کہ وہ یہ مسائل حل کر ینگے جب کہ میئر کر اچی کے پا س نہ تو سولڈ ویسٹ کا محکمہ اور نہ کر اچی واٹر بو رڈ کا محکمہ ہے۔کر اچی جس کے چلنے سے امن وابستہ ہے وہ خصوصی تو جہ کا حا مل ہے ہما رے مطا لبا ت قومی اہمیت اور عوامی ضروریات سے متعلق ہیں امید ہے کہ آپ وعدوں پر عمل درآمد بھی کر ینگے اور سندھ کے شہر ی و دیہی دونو ں علا قوں کے مسائل حل کر ینگے انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی کر پٹ حکو مت سے عوام کی امید یں دم توڑ چکی ہے ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ 18ویں تر میم کا مقصد صوبو ں کو اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر نے تھے لیکن اس کے بر عکس سندھ حکو مت نے کر پشن کے ریکا رد قائم کر دئیے اور بالخصوص بلد یا تی ادارو ں کو اختیارات نہیں دیے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایک مز ید تر میم کی ضرورت ہے تا کہ سب ہو یکساں وسائل اور اختیارات مل سکیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کے سر بر اہ جہا نگیر تر ین نے کہا کہ سندھ میں تبا ہی کے مناظر نظر آرہے ہیں کر اچی شہر تبا ہ حال ہے کچر ے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں ہم آج خا ص طو ر پر سندھ کے شہر ی اور دیہی علا قوں کے مسائل سے واقفیت اور انکے کے حل کیلئے آج یہا ں آئے تھے اور ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہر معاملے پر تفصیلی گفتگو ہو ئی ہے اور ہم 31جولا ئی کو اسلام آبا د میں دوبا رہ ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھیں گے اور جو وعدے کئے ہے ان پر عمل درآمد کر نے کیلئے ٹھو س اقداما ت کر ینگے۔

جہا نگیر تر ین نے مزید کہا کہ ہم نے سندھ کیلئے ایمر جنسی زرعی کلچر پر وگر ام لیکر سندھ میں آئے تھے جس کیلئے 300ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے یہ بھی با ور کر انا چاہتا ہو ں کہ اللہ کی رحمت سے شدیدبارشوں کے نتیجے میں تمام دریا بھر چکے ہیں پا نی کی کو ئی کمی نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطا بق کر پشن کے خلا ف نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل ہو گی میڈیا نما ئند گان کے سوالا ت کا جو اب دیتے ہو ئے ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ہم نے جہا نگیر تر ین سے جو نکا ت اٹھائے ہیں وہ انتہا ئی متوازن اور حل طلب ہے ہم یہ با ور کر ناچاہتے ہیں کہ اسمبلی میں ہما ری تعداد چاہے کم ہو لیکن بھر پور عوامی تائید رکھتے ہیں۔

جہا نگیر تر ین نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایک سال سال قبل ہو نے والے معاہد ے کے حو الے سے یقین دہا نی کر ائی کہ اس پر عمل کیا جا ئیگا انہو ں نے کہا کہ صیح اور بااختیار بلد یا تی نظام کے بغیر معاملا ت ٹھیک نہیں ہو سکتے اور سندھ میں بھی جلد نیا بلد یا تی نظام لا ئینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات