میری پارٹی مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کے خاندان کی مدد کرے گی،سید مصطفی کمال

منگل 23 جولائی 2019 18:56

میری پارٹی مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کے خاندان کی مدد کرے گی،سید مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کے خاندان کی مدد کرے گی۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلانانہوں نے نجی ٹی وی چنیل کے پروگرام کے اینکر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایم کیو ایم کے قائدین جنہیں کچھ عرصہ پہلے تک شہید انقلاب قرار دے رہے تھے آج اس خاندان کو پوری پارٹی نے بھلا دیا ہے اور آج یہ خاندان بر طانیہ میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔

سابق ناظم کراچی نے کہا کہ میں نے آج ہی اپنی پارٹی کی برطانیہ شاخ کے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ سے رابطہ کریں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں ۔