پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں مزید4ارب91کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

منگل 23 جولائی 2019 19:07

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں مزید4ارب91کروڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32600اور32700کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید4ارب91کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت117.25فیصدزائد جبکہ55.97فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دبائواور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32454پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ فودز،ٹیلی کام،توانائی،اسٹیل اورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث خریدادی کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 32754پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس131.33پوائنٹس اضافے سی32715.88پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کو مجموعی طورپر318کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،110کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں4ارب91کروڑ43لاکھ32ہزار741روپی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب98ارب99کروڑ26لاکھ88ہزار245روپے ہوگئی۔

منگل کومجموعی طور پر9کروڑ71لاکھ18ہزار100شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت5کروڑ24لاکھ15ہزار7500شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے مری بریوری کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت24.88روپے اضافے سی749.99روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت12.31روپے اضافے سی1093.91روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت322.31روپے کمی سی6137.69روپے اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمت10.06روپے کمی سی191.32روپے ہوگئی ۔

منگل کومیپل لیف کی سرگرمیاں1کروڑ32لاکھ17ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت86پیسے اضافے سی20.12روپے اوریونٹی فوڈز لمیٹڈ سرگرمیاں86لاکھ11ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سی9.53روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس86.85پوائنٹس اضافے سی15564.28پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس298.71پوائنٹس اضافے سی51603.74پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس17.18پوائنٹس اضافے سی23896.48پوائنٹس پربندہوا ۔