ٹی پی ایل میپس اورہیئر ٹیکنالوجیزکا ایک بہترین میپنگ اور لوکیشن سروسز بنانے کا معائدہ

منگل 23 جولائی 2019 19:11

ٹی پی ایل میپس اورہیئر ٹیکنالوجیزکا ایک بہترین میپنگ اور لوکیشن سروسز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) TPL Maps، پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل میپنگ کمپنی اور HERE ٹیکنالوجیز ، دنیا کی مایہ ناز، میپنگ اور لوکیشن پلیٹ فارم فراہم کرنے والی کمپنی نے ،پاکستان مڈل ایسٹ اور افریقہ میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ قائم کرنے کا اعلان کیا۔ا س پارٹنر شپ کے تحت HERE ٹیکنالوجیز، TPL Maps کے ڈیٹاکے ذریعے، خطے میں موجود اپنے مختلف کسٹمرز؛ جن میں آٹوموٹیو، ٹرانسپورٹیشن ،لاجسٹکس ، ٹیکنالوجی، میڈیا، ٹیلی کمیونیکیشن اور پبلک سیکٹر جیسے شعبے شامل ہیں، کو مختلف علاقوں کے نقشے فراہم کرے گا۔

TPL Maps پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے علاوہ مڈل ایسٹ اور افریقہ کی دیگر مارکیٹس میں بھی، HERE ٹیکنالوجیز کا قابل اعتماد پارٹنر ہو گا۔دونوں کمپنیز خطے میں تیزی سے ہوتی ہوئی معاشیاتی ترقی اور مڈل کلاس طبقے میں پروڈکٹس اور سروسزکے بڑھتے استعمال کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر TPL Maps کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، عدنا ن شاہد کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے بین الاقوامی اشتراک سے پاکستان میںبنائے گئے، ٹیکنالوجی بزنسز کو جدید لوکیشن بیسڈ سروسز ، اعلیٰ کاروباری سلوشنز اور منفرد نقشے فراہم کئے جائیں گے، ہم پر امید ہیں ،کہ یہ اشتراک خطے میں ترقی اور بہتری کا باعث ہو گا اور دونوں کمپنیز کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔

اس موقع پر HERE ٹیکنالوجیز کے ، سینئر وائس پریذیڈنٹ اینڈ جنرل مینجر،برائی EMEA ریجن- Stefan Hansen نے کہا کہ’’ علاقائی معلومات کسی بھی شعبے میں ترقی کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔ہمیں مڈل ایسٹ مارکیٹ میںبے انتہا ترقی کے امکانات نظر آرہے ہیںاور ہم TPL Maps کے ساتھ اس اشتراک سے خطے میں جدید اور پرکشش لوکیشن بیسڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے بہت پر عزم ہیں۔دونوں کمپنیز نے 30اکتوبر ، 2018 کوا یک معاہدے پر دستخط کر کے اس پارٹنرشپ پر مہر لگائی۔