بورڈ نے میگا ایونٹ کے بعد قومی ٹیم میں متوقع تبدیلیوں کیلئے ابتدائی مشاورت شروع کردی

ہیڈ کوچ پاکستان آنے کے بعد کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے،انضمام الحق اورسرفرازکوبھی طلب کئے جانے کا امکان

منگل 23 جولائی 2019 19:51

بورڈ نے میگا ایونٹ کے بعد قومی ٹیم میں متوقع تبدیلیوں کیلئے ابتدائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے میگا ایونٹ کے بعد قومی ٹیم میں متوقع تبدیلیوں کیلئے ابتدائی مشاورت شروع کردی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی اورایم ڈی وسیم خان کی برطانیہ سے واپسی پر متوقع تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بھی جلد پاکستان آمد متوقع ہے اورکرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے،چیف سلیکٹرانضمام الحق اورکپتان سرفرازاحمدکوبھی اجلاس میں طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے، اجلاس میں ورلڈ کپ کے حوالے سے مینیجر اور ہیڈ کوچ کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔کمیٹی قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کی سفارشات تیارکرکے چیئرمین کو بھجوائے گی۔