چینی سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ، صنعتی زون اور سی پیک کے دیگر جاری منصوبو ں پر تبا دلہ خیال

سی پیک کا منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،اکنامک زون کی تکمیل سے علاقے میں روزگار کے مسائل حل ہونگے اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا، اسد قیصر چینی سفیر یائوجِنگ نے چین کی طرف سے پاکستا ن میں سماجی و معاشی شعبوں کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی

منگل 23 جولائی 2019 19:51

چینی سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ، صنعتی زون اور سی پیک کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،اکنامک زون کی تکمیل سے علاقے میں روزگار کے مسائل حل ہونگے اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ منگل کو چین کے سفیر یائو جِنگ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقاٹ کی جس میں دو طرفہ تعلقات،اہم علا قائی و عا لمی معا ملا ت سمیت صنعتی زون اور سی پیک کے دیگر جاری منصوبو ں پر تبا دلہ خیال کیا گیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ چین پا کستان کا بے مثال دوست ہے دونوں دوست ممالک میں دوستی کا یہ رشتہ باہمی اعتماد اور احترام کے مضبوظ دیواروں پر استوار ہے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمانی رابطے دوستی کی اس رشتے کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، اس مقصد کے حصول کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں کسانوں کے مسائل کو حل کرنے اور زراعت کے فروغ کے لیے خصوصی پارلیمانی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پا ک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونو ں ممالک کے ما بین سدا بہا ر دوستی کاعکاس ہے ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک کا منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل چاہتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ خصوصی اکنامک زون کی تکمیل علاقے کی تعمیر و ترقی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اکنامک زون کی تکمیل سے علاقے میں روزگار کے مسائل حل ہونگے اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں توانائی کی قلت اور غربت کے خاتمے اور انفرا سٹرکچر کی بحالی کے لیے چین کی طرف سے تعاون قابل ستائش ہے ۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں پن بجلی کی پیداوار کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے چینی سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔

نیائوجِنگ نے چین کی طرف سے پاکستا ن میں سماجی و معاشی شعبوں کی ترقی کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔ یائوجنگ نے کہاکہ پاکستان چین کا بااعتماد دوست ہے اورپاکستان کے ساتھ دوستی چین کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔ انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقہ جات میں پرامن انتخابات کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں انتخابات علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔یائو جنگ نے پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر تنظیم (FAO) کی الیکشن میں چین کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ن