Live Updates

تم ایسے لاڈلے ہوجو کسی کے سامنے بھی جھک سکتے ہو،مریم نواز

تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں سب جانتے ہیں،اب واپس آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بناؤ ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی کے احکامات جاری کرو۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز کاوزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 جولائی 2019 19:00

تم ایسے لاڈلے ہوجو کسی کے سامنے بھی جھک سکتے ہو،مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تم ایسے لاڈلے ہوجو کسی کے سامنے بھی جھک سکتا ہے،تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں سب جانتے ہیں،اب واپس آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بناؤ ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی کے احکامات جاری کرو۔

انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں ان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں پہلے ہی جانتے ہیں۔تم ایک ایسے لاڈلے ہو، جو کسی بھی اتھارٹی اور مطالبے کے سامنے اپنی غیرقانونی طریقے سے حاصل طاقت کو برقرار رکھنے کیلئے جھک سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بنانے ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ تم میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانے پر کیوں جھوٹ بولتے ہو۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’ میں واشنگٹن کےکیپیٹل ون ارینا میں پاکستانی ۔

امریکن کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد کی جانب سے بطور وزیراعظم امریکہ کے میرے پہلے دورے پر لوگوں کی حمایت اور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر ،جس نے 70سال سے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے کو حل کروانے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر بلانےکی پیشکش پر بھارت کے ردِ عمل سے حیرت ہوئی ہے، کشمیریوں کی نسلوں نے دکھ سہا ہے اور اب بھی روز سہہ رہی ہیں، ان کے مسئلے کا حل ہونا چاہیے‘‘۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات