مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 221 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی

سرکاری اور 2 نجی حج سکیم کے عازمین کی اموات ،تدفین جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان کر دی گئی

منگل 23 جولائی 2019 19:54

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ابتک 8 سرکاری اور 2 نجی حج سکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں،تدفین جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق 96 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ،70 ہزار سرکاری جبکہ 26 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے ،وزارت مذہبی امور سے 154 افسران اور عملہ سعودی عرب فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہے ،حج میڈیکل مشن کے تحت 405 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 350 پاکستانی معاونین جبکہ ساڑھے 7 سو لوکل خدام بھی تعینات کیے جا چکے ہیں ،مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 221 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی ،ابتک 190 گم ہونے والے عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا ،حرم گائڈز نے 26 ہزار سے زائد عازمین کو رہنمائی فراہم کی ،6 سو سے زائد بیگز تلاش کر کے عازمین حج تک پہنچائے گئے ،کال سینٹر پر رہنمائی کیلئے 318 جبکہ شکایات کیلئے 260 شکایات موصول ہوئیں ،حج میڈیکل مشن نے 13 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں ،83 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ،ابتک 8 سرکاری اور 2 نجی حج سکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں،تدفین جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی۔