ہمارا اتحاد اے این پی کے ساتھ قائم ہے ، سیاسی پارٹیاں بلوچستان کے مسئلے کو سیاست کی نظر نہ کر یں ،جام کمال

چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کے معاملے پر ہم اپنے پوری کوشش کریں گے کہ اپنی نمبر گیم برقرار رکھیں، وزیر بلوچستان کی گفتگو

منگل 23 جولائی 2019 19:56

ہمارا اتحاد اے این پی کے ساتھ قائم ہے ، سیاسی پارٹیاں بلوچستان کے مسئلے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اے این پی کے ساتھ قائم ہے ، سیاسی پارٹیاں بلوچستان کے مسئلے کو سیاست کی نظر نہ کر یں ، چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کے معاملے پر ہم اپنے پوری کوشش کریں گے کہ اپنی نمبر گیم برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاکہ ہمارے اتحاد اے این پی کے ساتھ قائم ہے ،ہم تو اے این پی اور سب کو یہ کہہ رہے ہے کہ آپ بڑے مفاد کو دیکھئے،بلوچستان کے مفاد کو دیکھئے۔

انہوںنے کہاکہ ماضی میں بلوچستان کے مفاد کے لئے کیے جانے والے بڑے فیصلے میں اے این پی سمیت بڑی جماعتیں شریک تھی ،بطور سیاسی پارٹی اور سیاسی جماعت جن جن سے ملاقات ہوتی ہے ان کو کہنا ہے کہ وہ بلوچستان کے مسلے کو سیاست کی نظر نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ آخر یہ فیصلہ بلوچستان کے اوپر آخر کیوں ختم ہوتا ہے ،ہم اپنی پوری کوشش کریں گے اور ہمارا ایک اپنا نمبر گیم ہے ،ہم اپنے پوری کوشش کریں گے کہ اپنی نمبر گیم برقرار رکھے۔