پہلی مرتبہ صوبے کے سرکاری سکولوں میں میٹرک کے نتائج 72 فیصدہیں ،سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے حکومت کی غیر معمولی دلچسپی کا ثبوت ہے، محمود خان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری سکولوں کے سربراہان ، ایجوکیشن افسران اور طلباء کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا
منگل 23 جولائی 2019 20:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں صوبے بھر سے بہترین کارکردگی دکھانے والے سرکاری سکولوں کے سربراہان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران ، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش، صوبائی وزراء ڈاکٹر امجد علی، محب اللہ خان، اراکین صوبائی اسمبلی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر میٹرک کے سالانی امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری سکولوں کو فی سکول چار لاکھ پچاس ہزار روپے ، صوبہ بھر سے نمایاں کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو فی کس چار لاکھ پچاس ہزار روپے اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا اسی طرح نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں بھی نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔وزیراعلیٰ نے تعلیمی سال 2018-19 کے دوران سرکاری سکولوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کارکردگی میں بہتری کا سفر جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شعبہ تعلیم میں بہتری کیلئے اصلاحات اور اقدامات سے بھرپور تعاون کرے گی۔ معیاری تعلیم کی فروغ میں وسائل کی کمی آڑے نہیں آئیگی محمود خان نے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت کا مجموعی طورپر یہ چھٹا سال ہے ، سابقہ پانچ سالوں کے دوران صوبائی حکومت نے شعبہ تعلیم میں گراں قدر اصلاحات نافذ کی ہیں۔ اصلاحات کا عمل آئندہ بھی جاری رہیگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ صوبائی حکومت شعبہ تعلیم میں سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا خاتمہ کرنے کیلئے جلد ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کریگی ۔ اس مقصد کیلئے مخصوص ایپ یتار کی جارہی ہے جس کا باضابطہ اجراء جلد ممکن بنیا جائے گا انہوں نے تعلیمی و انتظامی اداروں کی ماہانہ یا کم از کم ہر دو ماہ کے بعد کارکردگی رپورٹ وضع کرنے کی ہدایت کی تاکہ مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت بہترین کارکردگی دکھانے والے سکولوں ، اساتذہ اور افسران کو انعامات اور مراعات دے رہی ہے اسی طرح مطلوبہ نتائج نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی۔ جزاء اور سزا کے نظام کے بغیر بہتری کی طرف بڑھنا ممکن نہیں۔ جزاء اور سزا کا تصور اسلام نے دیا ہے جس پر عمل درآمد کرینگے ۔ محمود خان نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس نظام کو ٹھیک کرنا ہے اور اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دینی ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم میں اٹھائے گئے اقدامات ، جاری اصلاحات اور آئندہ کے ترجیحات پر روشنی ڈالی۔وزیراعلیٰ محمود خان کے وژن کے مطابق محکمہ تعلیم کے بجٹ میں امسال بہت اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ سکولوں کے باہر طلباء کو سکولوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سیکنڈ شفٹ ، ماہانہ وظیفہ اور دیگر اہم منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں مزید اصلاحات لا رہے ہیں جبکہ اچھے نتائج دینے والے سکول/ اساتذہ کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.