جہلم، پولیس کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، شراب برآمد

منگل 23 جولائی 2019 20:02

جہلم ۔ 23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں ،عمران حسین T/ASIتھانہ چوٹالہ جہلم نے دوران گشت ملزم ریاض احمد ولد محمد اشرف سکنہ داراپور تحصیل و ضلع جہلم سی5لیٹر شراب بر آمد کرکے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

عمران حسین T/ASIتھانہ چوٹالہ جہلم نے دوران گشت ملزم محمد نوید ولد محمد رشید سکنہ داراپور تحصیل و ضلع جہلم سی5لیٹر شراب بر آمد کرکے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔افتحار افضل ASIتھانہ چوٹالہ جہلم نے دوران گشت ملزم یاور حسین ولد محمد بوٹا سکنہ داراپور تحصیل و ضلع جہلم سی5لیٹر شراب بر آمد کرکے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔خادم حسین ASIتھانہ صدر نے دوران گشت کار نمبری ICT-RD/610مسمی نصیر حسین شاہ ولد صادق حسین شاہ سکنہ کوٹلی اللہ یار تحصیل و ضلع جہلم سے 5لیٹر شراب بر آمد کر کے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :