Live Updates

این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن، نتائج آنے کا سلسلہ جاری، ابتدائی نتائج میں اپ سیٹ ہوگیا

اب تک موصول ہونے والے 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی محمد خان مہر 13 ہزار 870 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے

muhammad ali محمد علی منگل 23 جولائی 2019 19:13

این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن، نتائج آنے کا سلسلہ جاری، ابتدائی نتائج ..
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2019ء) این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن، نتائج آنے کا سلسلہ جاری، ابتدائی نتائج میں اپ سیٹ ہوگیا، اب تک موصول ہونے والے 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی محمد خان مہر 13 ہزار 870 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 205 گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اب تک کل 54 پولنگ اسٹینشز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی محمد خان مہر 13 ہزار 870 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار سردار محمد بخش خان مہر 11 ہزار 227 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے میڈیا کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ بعد تک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی کے نتائج کا اعلان نہ کریں۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میڈیا کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک ہے اس لئے میڈیا اس سے ایک گھنٹہ بعد 6 بجے سے قبل کوئی نتیجہ جاری نہ کرے۔

اسی لیے نتائج آنے کا سلسلہ 6 بجے کے بعد شروع ہوا۔ جبکہ الیکشن کی وجہ سے گھوٹکی میں تجارتی و کاروباری علاقوں میں سناٹا چھایا رہا جبکہ سرکاری دفاتروں میں افسران اور ملازمین کی حاضری پر معمول سے کم نظرآئی ۔                                                                              
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات