Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے دورے پر مریم نواز کی ٹویٹ پر حکومت کا ردِ عمل سامنے آگیا

آپکی حقیقت سے کون واقف نہیں، امریکی یوم جمہوریہ کے دن آپکے والد نے صدر کلنٹن سے کیا خفیہ ڈیل کی تھی: شہباز گِل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 19:16

وزیراعظم عمران خان کے دورے پر مریم نواز کی ٹویٹ پر حکومت کا ردِ عمل ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ تم ایسے لاڈلے ہوجو کسی کے سامنے بھی جھک سکتا ہے،تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں سب جانتے ہیں،اب واپس آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بناؤ ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی کے احکامات جاری کرو۔

اس بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گِل نے کہا ہے کہ آپ تو ڈیل کر کے ملک سے بھاگ گئے تھے اور پھر اس ڈیل سے مکر بھی گئے۔ شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’آپکی حقیقت سے کون واقف نہیں، امریکی یوم جمہوریہ کے دن آپکے والد نے صدر کلنٹن سے کیا خفیہ ڈیل کی تھی، آپ تو معاہدہ کر کے ملک سے باہر جا کر بھی اس کا اقرار کرنے سے گریز کرتے رہے،اداروں کی تضحیک اور جھوٹ بولنا آپکا شیوہ ہے آپ ہر اس بات پر شور مچائیں گی جس سے ملک و قوم کی بہتری ہوں‘‘۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ گئے ہوئے ہیں جس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ تم ایسے لاڈلے ہوجو کسی کے سامنے بھی جھک سکتا ہے،تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں سب جانتے ہیں،اب واپس آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بناؤ ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی کے احکامات جاری کرو۔

انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں ان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں پہلے ہی جانتے ہیں۔تم ایک ایسے لاڈلے ہو، جو کسی بھی اتھارٹی اور مطالبے کے سامنے اپنی غیرقانونی طریقے سے حاصل طاقت کو برقرار رکھنے کیلئے جھک سکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بنانے ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ تم میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانے پر کیوں جھوٹ بولتے ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات