Live Updates

امریکی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر پوسٹ کردیں

عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بہت اچھی رہی: امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ٹوئٹ

منگل 23 جولائی 2019 20:35

امریکی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر پوسٹ کردیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں امریکی خاتون اول نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بہت اچھی رہی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات