ٹرمپ پاکستان سے ایک نیا رشتہ استوار کرنا چاہتے ہیں: شاہ محمود قریشی
عمران خان نے صدر ٹرمپ کے سامنے یہ واضح کیا کہ پاکستان کو امداد کی نہیں تجارت کی ضرورت ہے،ٹرمپ کیجا نب سے مسئلہ کشمیر پر ثا لثی کے اعلا ن سے اس مسئلے میں دوبا رہ جا ن آ ئی ، پاکستان امن کا داعی اور چاہتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ساتھ حل ہو، کیونکہ دونوں ممالک جوہری قوت ہیں اور ان کے درمیان جنگ خودکشی ہو گی،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبو ل کر لی ہے ،وزیرِ خارجہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 23 جولائی 2019 20:35
(جاری ہے)
‘وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کو دیکھا جائے تو ایک بڑا خلا موجود تھا۔’پانچ برس تک اس سطح کا رابطہ نہیں ہوا۔
چاہے وہ کیپیٹل ہل پر راوبط ہوں یا انتظامیہ کی سطح پر ایک خلا پیدا ہو چکا تھا۔ اس خلا میں پاکستان کے ناقدین کو اپنا نقطہ نظر ہیش کرنے کا موقع ملتا تھا اور ایک یکطرفہ موقف سامنے آتا تھا۔‘شاہ محمود کا کہنا تھا کہ دفاعی امور کے حوالے سے دونوں ممالک کے تعلقات تعطل کا شکار تھے اس لیے دفاعی امور پر بات چیت خوش آئند تھی۔انھوں نے کہا کہ ملاقات میں صدر ٹرمپ نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان کی سول اور فوجی قیادت ایک صفحے پر ہے۔شاہ محمود قریشی کے مطابق ملاقات میں پاکستانی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کر لی ہے۔امریکی صدر کی جانب سے کشمیر کے تنازعے پر ثالثی کی پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ’آج تک کسی امریکی صدر سے مسئلہ کشمیرکے حل کی خواہش کا اتنا برملا اظہار نہیں سنا۔اس سوال پر کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے بارے میں ماضی میں بھی کئی امریکی صدور تعاون کی پیشکش کے ساتھ ساتھ اس کے حل پر زور دے چکے ہیں مگر مسئلہ حل نہیں ہوا، پاکستانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’ایک عرصے سے تو کشمیر کا نام تک نہیں لیا جاتا تھا، اس کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس معاملے میں دوبارہ جان آئی ہے۔‘ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ کی پیشکش کے بعد اس حوالے سے کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو جنوبی ایشیا میں استحکام کا امکان پیدا ہو گا۔مسئلہ کشمیر سے متعلق ایک اور سوال پر پاکستانی وزیر کا کہنا تھا کہ’ پاکستان امن کا داعی ہے اور چاہتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ساتھ حل ہو، کیونکہ دونوں ممالک جوہری قوت ہیں اور ان کے درمیان جنگ خودکشی ہو گی۔‘پاکستانی دفترِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق عمران خان نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ایک ’پرامن ہمسائیگی‘ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے کیونکہ امن اور استحکام ہو گا تو ہی پاکستان اپنے افرادی قوت کے خزانے کو استعمال کرتے ہوئے ترقی کر سکتا ہے۔افغان امن عملاس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’افغانستان کے جو چیلنجز ہیں ان کی بہت سی وجوہات ہیں اندرونی وجوہات ہیں جن سے صرفِ نظر نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے حصے میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے اس کی تازہ مثال وہاں گذشتہ ہفتے ہونے والے پرامن انتخابات ہیں۔‘انھوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی افغانستان میں قیامِ امن کے لیے کوششوں کو سراہا اور افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے اقدامات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے برسرِاقتدار آنے سے پہلے اس امریکی انتظامیہ نے ایک حکمتِ عملی بنا لی تھی جس میں افغان مسئلے کا الزام پاکستان پر ڈال دیا گیا تھا۔‘شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ملاقات کی سب سے خوش آئند بات دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تجارت کے امور پر بات چیت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کچھ عرصے سے امریکہ سے گلہ رہا ہے کہ وہ اسے صرف افغانستان کی عینک سے دیکھتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کو اہمیت نہیں دی جاتی۔انھوں نے بتایا کہ عمران خان نے صدر ٹرمپ کے سامنے یہ واضح کیا کہ پاکستان کو امداد کی نہیں تجارت کی ضرورت ہے کیونکہ تجارت سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ماضی سے ہٹ کر مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت 20 گنا بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں جن معاملات پر اتفاقِ رائے ہوا ان پر مستقبل میں بات چیت کے لیے ایک نظام کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا۔جب شاہ محمود قریشی سے پوچھا گیا کہ آیا صدر ٹرمپ کے ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان کی ملاقات میں ایف اے ٹی ایف پر بات ہوئی، تو ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ تیسری دنیا میں غربت کی ایک بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کو اس کی روک تھام میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے، اور یہی بات انھوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ نشست میں بھی کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ 'آپ جانتے ہیں کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت پر ہمارا عزم کیا ہے۔ موجودہ حکومت میں اس حوالے سے سیاسی عزم موجود ہے، اور ہم نے اس حوالے سے [دہشتگرد تنظیموں کی] اثاثے منجمد کرنے سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.