بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے سکولوں میں آگاہی پروگرام ہونے چاہیے، ماہرہ خان

منگل 23 جولائی 2019 20:43

بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے سکولوں میں آگاہی پروگرام ہونے چاہیے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء)اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے سکولوں میں آگاہی پروگرام ہونے چاہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ سکولوں میں بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے آگاہی پروگرام ہونا ضروری ہیں تاکہ بچے ان حادثات سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ ان کا حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کے ساتھ ہونے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موضوع انگلش اور حساب سے زیادہ اہم ہے۔