ایران سے 13 ہزار عازمین حج کی سعودی عرب آمد

عازمین کی پروازیں جدہ کے شاہ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پراتریں،رپورٹ

منگل 23 جولائی 2019 20:48

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) رواں سال فریضہ حج کی ادائی کے لیے اب تک ایران سے 13 ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ زیادہ تر عازمین حج تہران اور بندرعباس سے تعلق رکھتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران سے آنے والے عازمین حج کی پروازیں جدہ کے شاہ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پراترے۔

(جاری ہے)

وہاں سے انہیں بلا تاخیر ان کی قیام گاہ تک پہنچایا گیا۔خیال رہے کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کیکوائف اور دیگر امور کی چھان بین کے لیے جدید ترین فنگر پرنٹ نظام وضع کیا ہے جس کے تحت ایک عازم حج کو دو تین منٹ کیاندر اندر کلیئر کردیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈوں پر چوبیس گھنٹے طبی عملہ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملہ موجود ہوتا ہے