Live Updates

پیپلز پارٹی نے حکومتی کاوشوں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

جب ضرورت ہوئی ہم ہمیشہ تعمیری تنقید کرتے رہیں گے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں دنیا سے پاکستان کو جوڑنے کی کاوشوں کی سب کو حمایت کرنی چاہیئے،بلاول بھٹو

منگل 23 جولائی 2019 23:29

پیپلز پارٹی نے حکومتی کاوشوں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی کاوشوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ضرورت ہوئی ہم ہمیشہ تعمیری تنقید کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وزیراعظم سے متعلق متعدد تحفظات ہیں لیکن ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غیرجمہوری اور معیشت کے لئے مہلک سیاست پر ان کے تحفظات ہیں، وزیراعظم نے بیرون ملک جلسے میں پاکستان کے بجائے پی ٹی آئی کی نمائندگی کی۔انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود ملک کے وسیع تر مفاد میں دنیا سے پاکستان کو جوڑنے کی کاوشوں کی سب کو حمایت کرنی چاہیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات