منشیات خصوصی آئس نشہ کی روک تھام کے لیے کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، معائون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش

منگل 23 جولائی 2019 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش سے چیف کیپٹل پولیس آفیسر کریم خان نے ملاقات کی جس میں پشاور شہر اور مضافات میں منشیات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں منشیات خصوصاً آئس نشہ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آئس نشہ کے عادی افراد کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیگی۔ ملاقات میں آئس نشہ کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔