ساہیوال: دینی مدرسہ کی17سالہ طالبہ فرین کی زہر سے ہلاکت،خودکشی یا قتل

ورثاء نے لاش نور شاہ فیصل آبادروڈ پر سٹریچر پر رکھ کر ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کے بالمقابل احتجاجی مظاہرہ کیا، انصاف دینے کا مطالبہ

منگل 23 جولائی 2019 23:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) دینی مدرسہ کی17سالہ طالبہ فرین کی زہر سے ہلاکت،خودکشی یا قتل ۔ورثاء نے لاش نور شاہ فیصل آبادروڈ پر سٹریچر پر رکھ کر ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کے بالمقابل احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کا انصاف دینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق چک26۔

(جاری ہے)

ای بی کے محمد شریف کی بیٹی فرین حبیب ٹائون کے دینی مدرسہ میں پڑھ رہی تھی کہ سو موار کی رات 12بجے پیٹ میں درد کی شکایت پر مدرسہ کے ہاسٹل کی وارڈن نے دوائی دی جس سے اس کی حالت مزید خراب ہو گئی جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گلے کی سوزش کی شکایت پر آپریشنکا فیصلہ کر کے آپریشن کیا تو دوران آپریشن طالبہ دم توڑ گئی ۔

جس کے بعد ورثاء سٹریچر سمیت لاش لیکر سڑک پر آگئے اور احتجاج شروع کر دیا ۔اس دوران حکام نے مو قع پر پہنچ کر ورثاء کو انصاف کی یقین دہانی کرا ئی جس کے بعد پولیس نے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کر دی ۔تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کی تصدیق کی گئی ہے۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔