لورالائی یونیورسٹی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،حاجی محمد خان طور اتمانخیل

تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیںدینگے قرباء پروری کی بنیاد پر بھرتیاں کی جارہی ہیں،رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

منگل 23 جولائی 2019 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طوراتمانخیل نے کہاہے کہ لورالائی یونیورسٹی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیںدینگے قرباء پروری کی بنیاد پر بھرتیاں کی جارہی ہیں لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رجسٹرار اورکنٹرولر کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے لورالائی یونیورسٹی میں سازش کے تحت تعلیمی ماحول کو خراب کیاجارہا ہے اگر وائس چانسلر رجسٹرار اور کنٹرولر کو فوری طور پر ٹرانسفر نہ کیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ 2008میں لورالائی یونیورسٹی کو اس لئے بنا یاگیا کہ لورالائی سمیت دیگر علاقوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنا یاجاسکے مگر بدقسمتی سے یہاں سازش کے تحت تعلیمی ماحول کو خراب کیا جارہا ہے بغیر میرٹ کے طلباء وطالبات کولیا جارہا ہے اور میرٹ پر آنے والوں طلباء کو حق نہیں دیا جارہا بغیر ایم فل ماسٹر والوں کو وزٹنگ کے بعدکنٹریکٹ دیا گیا جو کے ہایئر ایجو کیشن کمیشن کی خلاف ورزی ہے اور جن طلبہ وطالبات کو کنٹریکٹ دیاگیا ہے ان میں فریدہ لونی،شائلہ بی بی ،صدرا رشید،نظام الدین،خاورعباس،فائزہ،زبیدہ اور نجمہ شامل ہیں ٹیسٹ میںفیل لڑکوں کو ہیڈآف ڈیپارمنٹ بنا یاگیا جن میں شبیر احمد ،خاور عباس اور عبدالرحیم شامل ہے انہوں نے کہا کہ دسمبر 2018میں ٹیسٹ ہونے کے بعد من پسند لوگوں کو بلا یاگیا اور ایم فل ،پی ایچ ڈی والوں کو غلط پتہ پرلیٹر ارسال کیا گیا جس کی وجہ سے سلیکشن بورڈ میں اپنے مرضی کے لوگوں کو بٹھاکر ان کومحروم کردیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی ماحول کوبہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور لورالائی یونیورسٹی کے انتظامیہ جان بوجھ کرتعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں 10سال سے کام کرنے والے ملازمین کو ایم فل کیلئے چھٹی نہیں دی جارہی ہے اور دوسری طرف وزٹنگ اور کنٹریکٹ والوں کو ایم فل کی اجازت دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی اجازت کے باوجود ڈیپارٹمنٹ نہیں کھولے جارہے ہیں اور مختلف طریقوں سے بغیر ٹینڈر کے فنڈز کو نکالا جارہا ہے اور کوئٹہ یونیورسٹی کے ایڈیشنل خزانہ افسر لورالائی یونیورسٹی کے خزانہ آفیسر کی حیثیت سے چلارہا ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوںبھی یونیورسٹی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی اور ایسے طلباء کو داخلہ دیاگیا جو کہ ٹیسٹ وانٹرویو میں فیل ہوئے تھے اور بغیر اشتہار وانٹر ویوز طلباء وطالبات کو بڑے پوسٹوں پر رکھا ہوا ہے ایسے خواتین طلباء ہیں جو کہ طالب علم بھی ہیںاور لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے پرسنل اسٹاف ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں شامل ایک قوم پرست جماعت نے سیاسی بنیادوں پر یونیورسٹی میں لوگوں کو تعینات کیا گیا تھا اب ان کے لوگ تعلیمی ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں اوریونیورسٹی کو پہلے پشین اورقلعہ عبداللہ میں شفٹ کرنا چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ماحول کو کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دینگے لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رجسٹرار اور کنٹرولر کو فوری طور پر فارغ کیا جائے کیونکہ وہ قبائلی روایات کو نہیں جانتے اور قبائلی روایات کے برخلاف کام کررہے ہیں انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ لورالائی یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو خراب نہ کیا جائے اور تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے ایف سی کوتعینات کیا جائے ۔