جیکب آباد، ٹریفک جام کاعذاب ٹریفک پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام

ّشہرمیں غیر قانونی اسٹینڈ قائم بناروٹ پرمٹ اور ایک نمبر پر چار مسافر وینز چلنے کاانکشاف شہرمیں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک سے رشوت لینے کی شکایات

منگل 23 جولائی 2019 23:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) جیکب آبادمیں ٹریفک جام کاعذاب ٹریفک پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام شہرمیں غیر قانونی اسٹینڈ قائم بناروٹ پرمٹ اور ایک نمبر پر چار مسافر وینز چلنے کاانکشاف شہرمیں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک سے رشوت لینے کی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے ٹریفک جام کاعذاب دن بدن بڑھتاجارہاہے قائد اعظم روڈ ،اولڈ میونسپل روڈ ،سٹی تھانہ روڈ بس اسٹینڈ روڈ ،ڈی سی آفس روڈ ،کاشی رام پل،صرافہ بازار سمیت دیگر علاقوں میں اکثر ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑتاہے ٹریفک پولیس اہلکار راستوں پر تعینات ہونے کے باوجود کچھ کرنے کوتیارنہیں ہوتے بولان ہوٹل،مولاداد پھاٹک پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار ہیوی ٹرالر اور ٹرکوں کو بھاری رشوت لے کر شہرمیں داخلہ کی اجازت دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان گاڑیوں کے کھڑے ہونے کی وجہ سے روڈ بندہوجاتاہے اورشہری ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں اور روڈ دونوں اطراف گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں شہرمیں جگہ جگہ غیر قانونی اسٹینڈبھی ٹریفک جام کاسبب ہیں جس پر ضلع انتظامیہ ،ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ افسر خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیںجبکہ غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک جام کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے لیے فراہم کی گئی لفٹر کئی ماہ سے ایم ٹی آفس میں کھڑی ہے جسے ٹریفک پولیس نے کسی کو چلانا نہیں آتا لفٹرکو کھڑے کھڑے زنگ لگناشروع ہوگیاہے سول اسپتال سمیت دیگر علاقو ں میں قائم کی گئی غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی شہریوں سے زبردستی پارکنگ فیس کس قانون کے تحت وصول کی جارہی ہے معلوم ہواہے کہ غیر قانونی اسٹینڈ اور شہرمیں ٹرکوں کی داخلہ کی مدمیں ٹریفک پولیس کو ہرماہ دولاکھ سے زائد کی آمدنی ہوتی ہے جس کو افسران بندربانٹ کرتے ہیں شہرمیں بغیر روٹ پرمٹ اور ایک نمبر پر تین ،تین مسافر وین چلنے کا بھی انکشاف ہواہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ٹریفک سارجنٹ انیس شیخ نے بتایاکہ ٹریفک پولیس کی 40کی نفری ہے ہیوی ٹریفک کی شہرمیں داخلہ چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے ہوتی ہے لفٹرکوچلانے کے لیے اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے ٹریفک پولیس کا کوئی اہلکار اگر رشوت وصول کررہاہے تو نشاندہی کی جائے کاروائی کی جائے گی ۔