وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف وعدہ پورا ہوگا،جو کرپشن میں پکڑے گئے ان کیساتھ نہ ڈھیل ہوگی نہ ڈیل،جہانگیر ترین
سندھ کے حالات سے واقف ہیں انہیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،مگر سندھ ہمارے ساتھ نہیں، سندھ حکومت تعاون کے لیے تیار نہیں e ایم کیو ایم اور ہمارا معاہدہ اگلی ملاقات میں مکمل کرلیں گے،جب تک صحیح بلدیاتی نطام نہیں آئے گا تب تک مسائل حل نہیں ہونگے، ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 24 جولائی 2019 00:00
(جاری ہے)
وفد نے ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی، میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمارا ساتھ دیاہر ووٹ میں بھی ان کا تعاون رہاآج ہم نے سندھ کے مسائل پر گفتگو کی سندھ حکومت کوئی کام نہیں کررہی سندھ کے مسئل پر وفاقی حکومتی تعاون کے لیے تیار ہی.انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور ہمارا معاہدہ اگلی ملاقات میں اس کو مکمل کرلیں گی.جب تک صحیح بلدیاتی نطام نہیں آئے گا تب تک مسائل حل نہیں ہونگے پنجاب طرز بلدیاتی نظام لائیں گی.وزیر اعظم نے جو وعدہ کیا تھا وہ 4 سال کا ہے ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام پارٹیوں سے رابطوں میں ہوگی.ہمارے جو وعدے ہیں وہ ضرور پورے کریں گیایم کیو ایم کراچی کے حوالے سے جو خواہشات ہیں پوری کی جائیں گی.آج اچھے فیصلے ہوئے ہیں اثرات جلد نظر آئیں گیجہانگیر ترین نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں کوئی کام نہیں کرنا.پیپلزپارٹی کے سیاستدانوں نے پانی کو روکا ہوا ہیبدین میں پانی کو روکا گیا ہے میں مذمت کرتا ہوں،ایریگیشن کو کہتا ہوں سیاسی بنیادوں پر ایسا نہ کریں بدین سمیت جہاں پانی کی قلت ہے فوری پانی دیا جائی.ایگریکلچر پالیسی بنائی ہے جس پر تمام صوبے ساتھ ہے مگر سندھ ہمارے ساتھ نہیں، سندھ حکومت تعاون کے لیے تیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کو کہتا ہوں کہ پی پی عہدیداروں ایم پی ایز کے پاس جائیں اور سوال کریں.افسوس کی بات ہے یہ ہماری کسی چیز میں شامل نہیں ہوتیمیں نے انہیں کہا تھا سیاسی مسائل ایک طرف پر کسانوں کے لیے ملکر کام کریں،وزیر اعلیٰ سے کہتا ہوں کہ اس بات کا نوٹس لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف وعدہ پورا ہوگاجو کرپشن میں پکڑے گئے ان کیساتھ نہ ڈھیل ہوگی نہ ڈیل،ہم سندھ کے حالات سے واقف ہیں انہیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،سندھ کی عوام نے مینڈٹ دیا اس کا احترام ہے۔جہانگیر ترین نے کہا لہ بلاول نے جو بات کی وہ اچھی ہیانہیں یہ بات پہلے کہنی چاہیے تھی عمران خان کے جو کامیاب دن گزرے اس پر انہیں خیال آیا۔#مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.