دورہ امریکہ: عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا: صمصام بخاری

مسئلہ کشمیر پر شاندار موقف نے بھارت کو لا جواب کر دیا،عمران خان نے ثابت کیا وہ پاکستان کے حقیقی رہنما ہیں ق* عمران خان کے لباس سے ہر پاکستانی کو خوشی محسوس ہوئی، ہمارا سرفخر سے بلند ہوا

بدھ جولائی 00:04

دورہ امریکہ: عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا: صمصام بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کامیاب دورہ کرکے نئی مثال قائم کر دی -دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا-عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے حقیقی رہنما ہیں:سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر شاندار موقف نے بھارت کو لا جواب کر دیا- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاکستان قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں- صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے لباس سے ہر پاکستانی کوخوشی محسوس ہوئی-سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات کے نئے باب کا اضافہ ہو گا اورپاکستان کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت سامنے آئے گی-