چکوال، کالجز میں طلباء و طالبات کا الگ الگ کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ

منگل 23 جولائی 2019 23:05

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں بی ایس کلاسز کے فزکس شعبے میں داخلے کیلئے جن61طلباء وطالبات کی فہرست میرٹ پر آویزاں کی گئی ہے ان میں صرف 16 مرد طالب علم اس داخلے کیلئے میرٹ پر آئے ہیں ان میں عاقب رشید، شباب حیدر، عاقب حسین، محمد صبیح الرحمن، عبدالرشید، محمد باصل، جواد علی، محمد قاسم،تیمور علی،طلحہ عزیر،احتشام شہزاد،محمد توصیف سلطان،محمد عثمان مرتضیٰ، سمیع الحق، حمزہ حسن، محمد عمار اعوان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ باقی45 طالبات میرٹ پر داخلے کی حقدار قرار پائی ہیں، ان اعداد و شمار کی روشنی میں باقی سات شعبوں کی میرٹ لسٹ میں بھی لڑکوں اور لڑکیوں کے داخلے کا تناسب اسی طرح سے ہے۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اس اہم معاشرتی معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور لڑکے اور لڑکیوں کا کوٹہ مختص کریں، بصورت دیگر ضلع چکوال کے تیس چالیس فیصد لڑکے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :