قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے قراقرم کرکٹ اکیڈیمی قائم کرنے کی منظوری دے دی

منگل 23 جولائی 2019 22:33

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے قراقرم کرکٹ اکیڈیمی کا قیام عمل میں لانے کی منظوری دے دی۔ منظوری وائس چانسلر کے زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں دیے دی گئی۔اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ قراقرم یونیورسٹی کے کمیٹی برائے کھیل کے ممبران موجود تھے۔

قراقرم یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اورنگزیب نے بتایاکہ قراقرم کرکٹ اکیڈیمی کے قیام سے جہاں قراقرم یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبائ کو کھیلوں سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی وہی گلگت بلتستان میں کرکٹ کے حوالے سے چھپی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ اکیڈیمی کے قیام کے لیے وائس چانسلر کی منظوری سے ایڈوائزی کمیٹی بنائی جارہی ہے جس کی سربراہی وائس چانسلر خود کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ایڈوائزی کمیٹی میں گلگت بلتستان میں سپورٹس کے شعبہ کے ماہرین کو بھی شامل کیاجائے جو گلگت بلتستان میں کرکٹ سے وابستہ نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں میں نکھار پید اکرنے کے لیے کام کرینگے۔انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر کی نوجوان نسل میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کرکٹ اکیڈیمی کے قیام سے گلگت بلتستان میں کرکٹ سے وابستہ افراد کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔اس اقدام کی جتنی تعریف کیجائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :