رحیم یارخان،ریلوے ٹریک کراس کرنے کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق

منگل 23 جولائی 2019 22:36

رحیم یارخان ۔ 23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) ریلوے ٹریک کراس کرنے کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق، واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوٹسمابہ کارہائشی ریاض عرف رانجھا نامی شخص کانوں میں ہینڈ فری لگا کر کوٹسمابہ پھاٹک کے نزدیک ریلوے ٹریک کراس کررہا تھا کہ کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔