Live Updates

عمران خان سے پاک امریکہ بزنس کونسل ، پاکستانی امریکن ڈونرز کے وفد کی ملاقات

پاک امریکہ بزنس کونسل کی رکن کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کو وسعت دے کر فوائد حاصل کرسکتی ہیں، عمران خان

منگل 23 جولائی 2019 21:24

عمران خان سے پاک امریکہ بزنس کونسل ، پاکستانی امریکن ڈونرز کے وفد کی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ بزنس کونسل کی رکن کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کو وسعت دے کر فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیر اعظم عمران خان سے پاک امریکہ بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں گوگل، فیس بک سمیت امریکہ کی کئی بڑی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز بھی شامل تھے، وزیراعظم سے پاکستانی امریکن ڈونرز کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے پاک امریکہ بزنس کونسل کے وفد کی قیادت ایگزیکٹو نائب صدر مائیرون بریلینٹ کررہے تھے، وفد میں پاک امریکہ بزنس کونسل کے وائس چیئرمین ضیاء چشتی، اسپیرانز اجیلالین اور امریکی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز تھے۔اعلامئے کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستانی معیشت کیلئے پاک امریکہ بزنس کونسل کی معاونت کو سراہا، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کونسل کی رکن کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کو وسعت دے کر فوائد حاصل کرسکتی ہیں۔مائیرون بریلینٹ اور دیگر ایگزیکٹوز نے پاکستانی معیشت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وفد کی جانب سے اصلاحات کی حکومتی کوششوں میں بھرپور مدد کی پیش کش کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات