وزیراعلی پنجاب عثمان بزار آئندہ ہفتے راولپنڈی کا دورہ کریں گے

گلورئیس پراجیکٹ راولپنڈی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریگا، منصوبے کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،چیئرمین پی ایچ اے

منگل 23 جولائی 2019 21:24

وزیراعلی پنجاب عثمان بزار آئندہ ہفتے راولپنڈی کا دورہ کریں گے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) وزیراعلی پنجاب عثمان بزار آئندہ ہفتے راولپنڈی شہر کا دورہ کریں گے، چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے انھیں گلورئیس راولپنڈی پروجیکٹ کا جائزہ لینے کی دعوت دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزار آئندہ ہفتے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کی جانب سے گلورئیس راولپنڈی پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے دی گئی دعوت پر راولپنڈی شہر کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کے دورے سے قبل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے چیئرمین آصف محمود اور کمشنر راولپنڈی نے راشد منہاس روڈ کا دورہ کیا اور وزیراعلی عثمان بزدار کے ممکنہ دورے کے حوالے سے سے گلورئیس راولپنڈی پروجیکٹ کاجائزہ لیا۔کمشنر راولپنڈی ثاقب ظفر کو پی ایچ اے کے افسران نے گلورئیس راولپنڈی پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے کہا کہ گلورئیس راولپنڈی پراجیکٹ راولپنڈی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے ہدایت کی منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :