ایف بی آر نے 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ لازمی دکھانے کا سرکلر جاری کردیا

منگل 23 جولائی 2019 21:32

ایف بی آر نے 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ لازمی دکھانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 50ہزار سے اوپر کی خریداری پر شناختی کارڈ لازمی دکھانے کے حوالے سے سیلز ٹیکس سرکلر جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ دکاندار سے 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا تاہم خاتون خریدار اپنے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ دکھا سکتی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق اس کا مقصد 50 ہزار سے اوپر کی ٹرانزکشن کو دستاویزی شکل دینا ہے۔جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون کاروباری افراد کو ہراساں کرنے کیلئے استعمال نہیں ہوگا اور کوئی بھی ایکشن چیف کمشنر کی اجازت سے ہوگا۔