زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے یونیورسٹی اور انڈسٹری کے درمیان مظبوط رابطے کی ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان

منگل 23 جولائی 2019 22:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے یونیورسٹی اور انڈسٹری کے درمیان مظبوط رابطے کی ضرورت ہے انھوں نے زرعی ترقی میں حائل رکاوٹوں پر روشنی ڈالی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی و مشینر ی کے استعمال پر زور دیا تا کہ کہ زیادہ سے زیادہ زرعی پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے یونیورسٹی میں زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے عنوان پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ ایگریکلچرل انجینرنگ اور ڈاریکٹیوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الزمان نے سمارٹ ایگریکلچرل کے فروغ کے لئے تعلیمی اداروں اور مقامی صنعت ، تحقیقاتی ادارں،موئثر مواصلات، اور توسیع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ زیادہ زرعی پیداوار کے لئے زرعی شعبے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے سائنسدانوں پر زور دیا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سمارٹ ایگریکلچر کے لئے کسانوں میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تا کہ ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکے۔

سمینار سے کینیڈا کی یونیورسٹی آف پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اعتزاز فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار زراعت کے حصول کے لئے دریافتوں، جدتوں اور تیکنیکی مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے اور موجودہ دور سمارٹ ایگریکلچر ٹیکنالوجی کا جس سے نہ پیداور زیادہ ہوتی ہے بلکہ منافع بخش ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی کارکردگی میں اضافہ کا سبب بھی بنتی ہے ۔

سیمینار سے جنوبی کوریا کی چنگبک نیشنل یونیورسٹی کے پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر محمد اعظم، بارانی زرعی یونیورسٹی کے جیو انفارمیٹکس اینڈ ارتھ ابزرویشن انٹیٹیوٹ کے انچارج ڈاکٹر حسن علی بیگ ، بارانی زرعی یونیورسٹی کے ڈاریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر عطاالمحسن، ڈاکٹر نوید طاہر اور ڈاکٹر طاہر اقبال نے بھی خطاب کیا۔ ؁