حمزہ شہباز کو (آج )نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا

منگل 23 جولائی 2019 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج ّ( بدھ ) نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو اظہار یکجہتی کے لئے نیب عدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔