بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکہ، 2 افراد شہید ہوگئے

دھماکہ کوئٹہ شہر کے علاقے مشرقی بائی پاس میں ہوا، بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے چلایا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 جولائی 2019 21:52

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکہ، 2 افراد شہید ہوگئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2019ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکہ، 2 افراد شہید ہوگئے، دھماکہ کوئٹہ شہر کے علاقے مشرقی بائی پاس میں ہوا، بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے چلایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی باس میں بم دھماکہ ہوا جس کے باعث علاقے میں واقع 5 دکانیں تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

 بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ 23 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کارائیوں کے ذریعے زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ سیکورٹی فورسز بھی فوری متحرک ہوئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔ موٹر سائیکل میں بم نصب کرنے کے بعد اسے ریمورٹ کنٹرول سے چلایا گیا۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آس پاس موجود دکانیں اور گاڑی تباہ ہو گئیں۔