Live Updates

فیصل آباد پولیس کا مریم نوازسمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں سڑک بلاک کرنے، اشتعال انگیزتقاریراور لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال کی دفعات شامل، ایف آئی آر میں مریم نواز، مصدق ملک، طلال چوہدری،میاں جاوید لطیف سمیت متعدد کارکنان کونامزدکیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 جولائی 2019 22:28

فیصل آباد پولیس کا مریم نوازسمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) فیصل آباد پولیس نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں سڑک بلاک کرنے، اشتعال انگیزتقاریراور لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مریم نواز، مصدق ملک، طلال چوہدری،میاں جاوید لطیف سمیت متعدد کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اتوار کو فیصل آباد میں زبردست ریلی اور عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا، جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد پولیس تھانہ سرگودھا روڈ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی ار کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں سڑک بلاک کرنے، اشتعال انگیزسیاسی تقاریراور لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔یہ بھی کہا گیا کہ ن لیگ نے جلسے یا ریلی کی کسی سے اجازت نہیں لی۔ یاد رہے ن لیگ کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر محمد شہباز شریف یوم سیاہ کے سلسلہ میں 25 جولائی کو چیئرنگ کراس چوک میں منعقدہ احتجاجی جلسے جبکہ مریم نواز یوم سیاہ کے سلسلہ میں کوئٹہ میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گی ۔

سیکرٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اپوزیشن کی زبا ن بند کر کے اور اظہارِ رائے پر بد ترین پاپندی لگا کر سلیکٹڈ حکومت نہیں چلائی جا سکتی ، اگر ایسا ہو سکتا تو پاکستان میں 1958 سے 2019 تک آمر کی ہی حکومت ہوتی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب میڈیا اور اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر حکومت کی جا سکتی تو مشرف 2008 میں گھر نہ جاتا اس لئے اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ مسلط کر کے جمہوریت کی تضحیک نہ کریں ۔

ہرمخالف آواز بند کر کے آمر ملک نہیں چلا سکا آپ کیسے حکومت چلائیں گی ۔ا نہوں نے کہا کہ عمران صاحب میڈیا پرمسلط ہو کر ، قبضہ کر کے اور اپنی مرضی کی کوریج کروا کر غیر ملکی دورے کامیاب نہیں کرائے جا سکتے ،امریکہ میں میڈیا کی آزادی کے صحافی کے سوال میں کہتے کہ ہاں میں نے اپوزیشن کو نہ دکھانے کا حکم دیا ہے،کہیں تو سچ بولیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات