سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مہران یونیورسٹی کے وی سی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

منگل 23 جولائی 2019 22:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مہران یونیورسٹی کے وی سی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، یونیورسٹی کی10سال کے حساب کے ساتھ طلب کرلیا ،مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو کے شعبہ، انٹر پرینور،کے ڈپٹی منیجر ریاض احمد شیخ کی جانب سے عدالت میں داخل ہراساں کرنے کی درخواست کی سماعت منگل 23جولائی کو ہوئی جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس عدنان اقبال پر مشتمل دورکنی بینچ نے سماعت کی یونیورسٹی کے ڈپٹی منیجر نے الزام عائد کیا ہے کہ وائس چانسلر کے داماد ذوالفقار میرانی نے انہیں ہراساں کیا اور ان سے تین لاکھ روپے رشوت طلب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی نے مجھے ایک شوکاز دیا اور ان کی 67ہزار روپے تنخواہ میں سی50ہزار روپے کی کٹوتی کرلی گئی ،عدالتِ عالیہ نے اس موقع پر وکیل صفائی سے کہاکہ گذشتہ سماعت میں عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ سے زکواة ، اسکالر شپ اور انڈسمنٹ فنڈ کا حساب طلب کیا تھا اس موقع پر یونیورسٹی رجسٹرار وحید عمرانی اورایڈیشنل رجسٹرار لچھمن داس عدالت میں موجود تھے لیکن ان کے پاس کوئی حساب نہیں تھا جس پر عدالتِ برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے وکیل صفائی کومہران یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد اسلم عقیلی یونیورسٹی کی10سال کے حساب کے ساتھ طلب کرتے ہو ئے اگلے ہفتہ تک سماعت ملتوی کردی ہے۔