این اے 205 ضمنی الیکشن،، پیپلز پارٹی فتح کی پوزیشن میں آگئی

290 میں سے 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر 57 ہزار 57 ووٹ لے کر فتح کی پوزیشن میں آگئے

muhammad ali محمد علی منگل 23 جولائی 2019 23:31

این اے 205 ضمنی الیکشن،، پیپلز پارٹی فتح کی پوزیشن میں آگئی
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2019ء) این اے 205 ضمنی الیکشن،، پیپلز پارٹی فتح کی پوزیشن میں آگئی، 290 میں سے 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر 57 ہزار 57 ووٹ لے کر فتح کی پوزیشن میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 205 گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ابتدائی نتائج میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ علی محمد خان مہر آزاد امیدوار کو برتری حاصل تھی۔ تاہم اب پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش خان مہر فتح کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔ اب تک کل 290 میں سے 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر 57 ہزار 57 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار احمد علی مہر 35 ہزار 526 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ 205 پر ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ حلقے میں 290 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جہاں مرد و خواتین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جبکہ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی 2 کی نشست تحریک انصاف کے وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اگر پیپلز پارٹی اس حلقے کا الیکشن جیتنے میں کامیاب رہتی ہے، تو یہ ایک اپ سیٹ تصور کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کو اس حلقے میں ہمیشہ سے مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم پہلی مرتبہ اس حلقے کا مشہور مہر خاندان تقسیم کا شکار ہوا اور اب اس تقسیم کا فائدہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھرپور انداز میں اٹھایا جا رہا ہے۔