بازی پلٹ گئی، چئیرمین سینیٹ سے ن لیگ کے سینیٹرز کی ملاقات

لیگی سینیٹرز کلثوم پروین اور دلاور خان نے صادق سنجرانی کی جانب سے دیے گئے خصوصی عشائیے میں شرکت کی انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی، مزید لیگی سینیٹرز کے ساتھ دینے کا دعویٰ بھی کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 جولائی 2019 23:40

بازی پلٹ گئی، چئیرمین سینیٹ سے ن لیگ کے سینیٹرز کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2019ء) بازی پلٹ گئی، چئیرمین سینیٹ سے ن لیگ کے سینیٹرز کی ملاقات، لیگی سینیٹرز کلثوم پروین اور دلاور خان نے صادق سنجرانی کی جانب سے دیے گئے خصوصی عشائیے میں شرکت کی انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی، مزید لیگی سینیٹرز کے ساتھ دینے کا دعویٰ بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔

اس سلسلے میں منگل کی شب کو چئیرمین سینیٹ کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کیلئے خصوصی عشائیہ رکھا گیا۔ اس عشائیے میں ن لیگ کے دو سینیٹرز نے بھی شرکت کی۔ ن لیگی سینیٹرز کلثوم پروین اور دلاور خان نے صادق سنجرانی سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران وہ ان کا ہی ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

لیگی سینیٹرز نے اس دوران صادق سنجرانی کو مزید بتایا کہ ن لیگ کے مزید سینیٹرز ان کیساتھ ہیں، تحریک عدم اعتماد کے دوران وہ اپنی جماعت کا ساتھ دینے کی بجائے چئیرمین سینیٹ کا ساتھ دیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رولنگ دی ہے کہ چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کو ہٹانے کیلئے نوٹس صرف سینیٹ کے جاری اجلاس میں دیا جاسکتا ہے۔ منگل کو انہوں نے رولنگ دی کہ قرارداد کے طریقہ سے متعلق مبینہ خدشات پھیلائے جارہے ہیں، چیئرمین کو ہٹانے کے حوالے سے آئین، قوانین اور چیر کی رولنگ واضح ہے اس حوالے سے چیرمین کی فروری 2016 کی رولنگ موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ منگل کو اجلاس میں یہ تحریک پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،چیئرمین کو ہٹانے کی قرارداد کا نوٹس شرائط پر پورا نہیں اترتا،میں نے چیرمین سینیٹ کے عہدے کا تقدس اور غیرجانبداری کا خیال رکھا۔ انہوں نے کہاکہ چیرمین سینیٹ بارے منفی پروپگنڈے کا نقصان سینیٹ آف پاکستان کو ہوتا ہے۔ چیرمین سینیٹسینیٹ آف پاکستان وفاقی اکائیوں کا ترجمان ہے، نقصان چیرمین سینیٹ کے عہدے کو پہنچ رہا ہے۔