انسداد پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنانے اور مرض کے خلاف اقدامات خاص توجہ مرکوز کی جائے ، ڈی سی خیرپور

منگل 23 جولائی 2019 23:55

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) انسداد پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنانے اور مرض کے خلاف اقدامات خاص توجہ مرکوز کی جائے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے افسران سمیت پولیو ورکرز فرض کی ادائیگی میں غفلت سے کام نہ لیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نعیم سندھو نے 28 جولائی تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ مہم تین یوسیوں اگڑا، سگیوںاور پیر حیات شاہ میں جاری رہے گی جس میں پانچ سال تک کے بچوں کو ہدف 21313 مقرر کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی ون ریاض حسین وسان، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسین ابڑو ، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایچ او، روٹری انٹرنیشنل، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف ، ڈی پی سی آر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :