Live Updates

سچ یہ ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل کچھ خدشات کا شکار تھا

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ گزشتہ روز ہوئی ملاقات خوشگوار تجربہ تھی، زندگی میں کبھی کسی نے اتنے مشورے نہیں دیے جتنے ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے، شاندار استقبال اور ملاقات پر ان کا شکر گزار ہوں: وزیر اعظم عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جولائی 2019 00:15

سچ یہ ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل کچھ خدشات کا شکار تھا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سچ یہ ہے کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل کچھ خدشات کا شکار تھا، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ گزشتہ روز ہوئی ملاقات خوشگوار تجربہ تھی، زندگی میں کبھی کسی نے اتنے مشورے نہیں دیے جتنے ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے، شاندار استقبال اور ملاقات پر ان کا شکر گزار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو خواشگوار تجربہ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سچ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل وہ کچھ خدشات کا شکار تھے، تاہم جس انداز میں ملاقات ہوئی، اس دوران جیسا ماحول رہا اور گفتگو ہوئی، وہ ان کیلئے خوشگوار تجربہ تھا۔ انہیں کبھی کسی نے ملاقات کے دوران اتنے مشورے نہیں دیے جتنے مشورے ڈونلڈ ٹرمپ نے دیے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے گرمجوشی سے استقبال کرنے اور بہترین مہمان نوازی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش پر بھارتی رویے پر حیرانی کا اظہار بھی کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وہ بہترین مہمان نوازی اور پرجوش استقبال کرنے پر صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں پاکستان کے نقطیہ نظر پرادراک رکھنے پر بھی ٹرمپ کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطہ 70سال سے یرغمال بنا ہوا ہے ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو ایک میز پر لانے کی کوشش کی کشمیریوں کی نسلیں روزانہ اذیت سے گذر رہی ہیں کشمیریوں کو تکالیف سے نکالنے کیلئے مسئلے کا حل ضروری ہے، امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی رویہ حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ4دہائیوں سے جنگ کا شکار افغانستان میں امن کی بحالی دنیا پر واجب ہے یقین دلاتا ہوں کہ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے تاریخی مقامات کا دروہ کرایا دورہ کرانے پر بھی ان کا مشکور ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات