Live Updates

افغان حکومت کے اعتراضات اب مسترد، وزیراعظم نے افغان طالبان سے ملاقات کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو چکی اس لیے اب افغان طالبان سے ملاقات ہوگی، افغانستان میں پائیدار امن کا تعلق جمہوریت کے استحکام سے وابستہ ہے،طالبان کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہیے: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جولائی 2019 01:17

افغان حکومت کے اعتراضات اب مسترد، وزیراعظم نے افغان طالبان سے ملاقات ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2019ء) افغان حکومت کے اعتراضات اب مسترد، وزیراعظم نے افغان طالبان سے ملاقات کا عندیہ دے دیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو چکی اس لیے اب افغان طالبان سے ملاقات ہوگی، افغانستان میں پائیدار امن کا تعلق جمہوریت کے استحکام سے وابستہ ہے،طالبان کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ماہ قبل افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں افغان طالبان کا وفد ان سے ملاقات کرنے کا خواہاں تھا، تاہم افغان حکومت کے اعتراض کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو پائی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال بالکل واضح ہو چکی ہے اس لیے اب ان کی افغان طالبان سے ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کا تعلق جمہوریت کے استحکام سے وابستہ ہے۔ طالبان کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہیے۔ افغان طالبان اور امریکا کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں، بہت جلد امن معاہدہ کاامکان ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکا سپر پاور ہے آپ چاہیں یا نہ چاہیں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے پڑتے ہیں۔

امریکا کے ساتھ ایسے تعلقات نہیں چاہتے جیسے ماضی میں صرف امداد کیلئے تھے۔ اب ہم برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میری طالبان سے پہلے ملاقات نہیں ہوئی تاہم اب امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور افغانستان کے صدر اشرف غنی سے رابطے کے بعد طالبان سے ملاقات کرکے انہیں مذاکرات کیلئے آمادہ کروں گا۔                                                                      
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات