Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے،امریکی رکن کانگریس بریڈ شیرمن

بدھ 24 جولائی 2019 04:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) امریکی رکن کانگریس بریڈ شیرمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی کی پیشکش بہت زبردست پیشکش ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو رات گئے پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رکن کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی کی پیشکش بہت زبردست پیشکش ہے،ایسی پیشکش اس پہلے کبھی سامنے نہیں آئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات