Live Updates

پاکستان کے ’کھلاڑی‘کو ٹرمپ نے بیٹ کا تحفہ دیا

بلے پر سابق صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہے جنہوں نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ دیکھا تھا

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 24 جولائی 2019 06:42

پاکستان کے ’کھلاڑی‘کو ٹرمپ نے بیٹ کا تحفہ دیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2019ء)   تین روزہ بھرپور امریکی دورے سے اب پاکستانی وفد کی وزیراعظم عمران خان سمیت واپسی ہو رہی ہے۔اوور آل دیکھا جائے تو یہ دورہ نہایت کامیاب رہا۔ دنیا کے سبھی ممالک نہ بھی کہاجائے تو ہمارے خطے کے سبھی ممالک چین،انڈیا ،افغانستان،ایران ،ترکی اور سعودی عرب بھی اس دورے کی پل پل خبر پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

وجہ صاف ظاہر ہے کہ جس کے ساتھ امریکا کھڑا ہے وہ اس خطے میں مضبوط ہے۔پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںاپنے قد کو اور بھی مضبوطی کے ساتھ کھڑا کرنے کے قابل ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان سراونچا کر کے اور پراعتمادی سے بات کرتے نظر آتے ہیں۔عمران خان نے اپنے ملک کو دہشت گردی،کرپشن اور منی لانڈرنگ کی دلدل سے نکالنے کے لیے عزم مصمم کر لیا ہے لہٰذ ااب وہ اپنے سٹائل سے چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

دورہ امریکا بھی اسی منزل کا ایک پڑاﺅ تھا جہاں پاکستان کے لیے ترقی کے راستے ہموار کرنا اور عالمی سطح پر دوستوں کی تعداد میں اضافہ کرنا شامل تھا۔اس دورے میں تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کیا تحفہ ملا معلوم نہیں مگر ڈونلڈ ٹرمپ کا تحفہ سب نے دیکھا۔ وزیر اعظم عمران خان جب امریکی صدر سے ملاقات کے لیے وائٹ ہائوس پہنچے تو ٹرمپ نے وزیراعظم کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

وائٹ ہائوس میں دونوں شخصیات کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا اور امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کے ماضی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں ’بلا‘ تحفے میں دیا جو کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی تھا۔ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے بلے پر سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہوئی ہے، آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔

ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا کہ یہ ’زبردست کھلاڑی‘ اور ’پاکستان کے مقبول ترین وزیراعظم‘ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو تحفے میں کیا دیا اس کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے البتہ میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں کہ عمران خان نے ٹرمپ کو ایک روایتی ملتانی گلدستہ پیش کیا جس پر ٹرمپ کی تصویر پینٹ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات